پاکستانی سکورٹی فورسس کے مطابق پاکستانی فضائيہ کے طیاروں نے اورکزئي ایجنسی اور جنوبی وزیرستان کے علاقوں پربمباری کی جسمیں ایک سوبائيس طالبان ہلاک ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی طیاروں نے سنیچر کو اورکزئي میں بیزوت کے علاقے میں طالبان کے خفیہ ٹھکانوں پرحملے کئےجسمیں چون طالبان ہلاک ہوگئے ہلاک شدگان میں طالبان کے دوسینئرکمانڈر بھی شامل ہیں جبکہ خيبر ایجنسی میں تیراہ کے علاقے میں طیاروں کی بمباری میں ساٹھ طالبان مارےگئےہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے سراروغہ علاقے میں بھی فوج کےحملوں میں آ ٹھ طالبان ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئےہیں۔
۔۔۔۔۔
/110